بدھ , 08 جولائی 2020ء
(357) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ان بااثر قصابوں نے ذاتی ذبح خانے بنا رکھے ہیں یہاں پر بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرکے گوشت مبیّنہ طور پر خود سلاٹر ہاؤس کی مہر لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے گذشتہ روز اسپیشل برانچ کی ٹیم نے ایک ایسے ہی نجی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر لاغر جانور اور قصاب کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جانور اپنی تحویل میں لے لیے جبکہ دوران کاروائی متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے لوکل گورنمنٹ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ پر ملبہ ڈال کر کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کیا