جمعہ , 03 جولائی 2020ء
(180) لوگوں نے پڑھا
تھانہ فیڈمک کی حدود میں کنویں میں گیس بھر جانے سے تین مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ نجی ملز کوکا کولا فیکٹری میں ویسٹ شدہ پانی کے کنویں میں گیس بھر گئی جہاں مزدور صفائی کرتے ہوئے ڈوب گئے ۔ ناقص حفاظتی انتظامات کے سبب تین خاندانوں کے چراغ گل ہوئے مرنے والے مزدوروں میں سیانوالہ کا پینتیس سالہ آکاش مسیح ، کروڑ پکا ملتان کا تیس سالہ محمد بلال اور اڑتالیس سالہ قیصر علی شامل ہیں مزدوروں کی میتوں کو تحصیل ہسپتال چک جھمرہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے زخمیوں کا بیان ریکارڈ کرکے تقفتیش کا آغاز کردیا ہے