جمعہ , 09 مئی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چک جھمرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کا فیس ماسک کی کمی کو پورا کرنے کا انوکھا طریقہ

اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کا فیس ماسک کی کمی کو پورا کرنے کا انوکھا طریقہ
جمعرات , 09 جولائی 2020ء (463) لوگوں نے پڑھا
 اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کا فیس ماسک کی کمی کو پورا کرنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا ۔  فیس ماسک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بجائے میڈیکل سٹورز مالکان کو صرف نرخ نامہ آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرکے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی گئی جبکہ میڈیکل سٹورز پر ماسک نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم میڈیکل سٹورز مالکان سٹاک کی کمی کا بہانہ بنا کر فیس ماسک سرکاری نرخ پر دینے سے گریزاں ہیں تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں عوام نے فیس ماسک کا استعمال شروع کر رکھا ہے جبکہ فیس ماسک کی مانگ بڑھتے ہی ذخیرہ اندوزوں نے مبیّنہ طور پر فیس ماسک کے نرخوں میں اضافہ کردیا تھا جس پر ارباب اختیار نے فیس ماسک کی فراہمی کو معمول کی قیمت کے ساتھ یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے جبکہ چک جھمرہ میڈیکل سٹورز مالکان کے مطابق اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز احمد بیگ نے فیس ماسک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بجائے شہر بھر میں موجود میڈیکل سٹورز مالکان کو فی ماسک دس روپے قیمت کا نرخ نامہ دوکان کے باہر چسپاں کرنے کے احکامات جاری کرنے پر ہی اکتفا کرکے حکمران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی۔دوسری جانب سٹورز مالکان نے سٹاک کی کمی کا بہانہ بنا کر فیس ماسک سرکاری نرخ پر فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
  • صحت
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now