Naveed
جمعہ , 08 جنوری 2021ء
(451) لوگوں نے پڑھا
چک 162 رب سکندر پور نہر میں شگاف پڑنے سے پانی قبرستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد کئی قبریں پانی میں ڈوب گئیں۔ پانی نا صرف قبرستان میں داخل ہوا بلکہ گاؤں کے کئی مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شگاف کو بند کردیا۔ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ نہر میں شگاف کیسے ہوا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شگاف کو بند کیا اندیشہ تھا کہ پانی کا شگاف اگر مذید رہتا تو قبرستان کا بڑا حصہ لپیٹ میں آسکتا تھا۔ اہل علاقہ نے ریسکیو کی ٹیموں کی تعریف کی۔