بدھ , 08 جولائی 2020ء
(435) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ کے نواحی چک نمبر 158 ر ب کی گلیوں میں ڈالا جانے والا کنکریٹ عوام کی سہولت کے بجائے عذاب بن گیا۔ کنکریٹ ڈالتے واقت پانی کی نکاسی بالکل نظر انداز کر دی گئی۔عوام جیب سے نکاسی کے پائپ ڈالنے پر مجبورہوگئے۔ ہلکی سی بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ شہریوں نے ایم پی اے عاصم نزیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے ابھی ایک گلی میں کنکریٹ کا کام مکمل ہوا جس میں ہانی کی سطح اور نکاسی آب کو بلکل نظر انداز کر دیا گیا۔ اگر پورے گاوٗں میں ایسے ہی کنکریٹ ڈالی گئی تو پورا پنڈ ایک ہی بارش سے بڑے جوہڑ میں تبدیل ہوجائے گا۔ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ ٹھیکیدار سے کنکریٹ کے ساتھ پانی کی نکاسی کے لئے پائپ یا پکی نالیاں بھی بنوائی جائیں ۔ تاکہ کنکریٹ مشکلات پیدا کرنے کی بجائے نکاسی آب اور گزرنے کے لئے بہترین راستہ بنے۔