جمعرات , 09 جولائی 2020ء
(365) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ کے نواحی علاقے چک 126 پہاڑنگ گندے پانی کا تالاب عوام کے لیے اذیت بن گیا ۔ ایک ہی بارش سے ڈیم نما تالاب میں کئی کیوسک اضافہ کے ساتھ پانی کی سطح بلند ہو کر گھروں تک پہنچنے لگی ۔ دوسری طرف اس کھارے پانی سے کئی کھیت زیر آب آنے کے بعد درجنوں ایکڑ رقبہ بنجر ہونے لگا۔ اس بدبودار پانی سے قریب جوار میں رہائش پزیر آبادی کی زندگی اجیرن بننے کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں ڈینگی اورعام مچھر سے سب کی نیند اڑنے والی اور ملیریا سمیت متعدد بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے گاؤں کے مرکز صحت کی عمارت بھی اسی پانی کی وجہ سے زمین بوس ہوئی۔