Naveed
اتوار , 10 جنوری 2021ء
(569) لوگوں نے پڑھا
چک 136 ر ب اور کادو کے گاؤں کے درمیان پشتہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے خدشہ ہے کہ پشتہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ ماضی میں بھی اس جگہ سے پشتہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے گرد و نواح میں بڑی تباہی ہوچکی ہے اور کسانوں کو کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ خصوصی طور پر انجینئر رانا طاہر سے پشتہ کی فوری مرمت کی اپیل کی ہے نقصان ہوجانے کے بعد افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ وقت پر کام کرکے نقصان سے بچنے کی پیشگی حکمت عملی اپنائی جائے۔