Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(861) لوگوں نے پڑھا
تھانہ چک جھمرہ کے علاقے ایکسپریس وے پر تیز رفتار ڈمپر نے لوڈڈ ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے ٹرالی روڈ پر موجود ڈیوائڈر کے دوسرے جانب اُلٹ گئی۔ واقعے کے نتیجے میں ٹرالی کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ڈمپر کا بھی سامنے سے شیشہ ٹوٹا اور نقصان پہنچا۔ واقعے میں خوشقسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹرالی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ڈمپر نے 2 سے 3 بار پیچھے سے ٹکر ماری آخر ٹرالی کو نقصان پہنچا۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا بعد ازاں ایکسپریس وے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا۔