منگل , 08 ستمبر 2020ء
(377) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز بیگ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ نے ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی وطبی امور کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے کہ ہسپتال آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ ہوا۔