Naveed
بدھ , 10 فروری 2021ء
(382) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ محمد حیدر نے قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد حیدر نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ڈپٹی کمشنر محمد علی کی خصوصی ہدایت پر کیا۔ چک 187 ر ب میں کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے 4 کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی، سرکاری زمین پر سید احمد، اللہ یار اورذکاء اللہ نے قبضہ کررکھا تھا جو اب واگزار کرالی گئی ہے۔