Naveed
پیر , 04 جنوری 2021ء
(1289) لوگوں نے پڑھا
چک جھمرہ، علامہ اقبال کے گھریلو و ذاتی ملازم علی بخش جو علامہ اقبال کی وفات کے بعد قریب دو دہائیوں تک علامہ اقبال کی جاوید منزل میں ہی ان کے بچوں کے ساتھ رہے۔ علی بخش کا انتقال 2 جنوری 1969 کو چک جھمرہ میں ہوا۔ علی بخش کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ علامہ اقبال کے دیرینہ ملازم رہے اور علامہ اقبال کو بھی اپنے اس ملازم سے بے حد محبت تھی۔ جب علامہ محمد اقبال کی روح نے پرواز کی تو اس وقت ان کا سر علی بخش کی ہی گود میں تھا۔ اللہ علامہ اقبال اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔