جمعہ , 03 جولائی 2020ء
(405) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ امتیاز بیگ نے مین بازار جھمرہ میں سمارٹ لاک ڈاوٗن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ لاک ڈاوٗن کے دوران بازار میں صرف پیدل آنے جانے کی اجازت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر امیتاز بیگ کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ عوام کورونا اور لاک ڈاوٗن کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں لیکن احتیاط ہی ہم سب کو اس عالمی وبا سے دور رکھ سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ پاکستانی عوام احساس ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کورونا کو پھیلنے سے روکے گی