Naveed
جمعہ , 26 جون 2020ء
(207) لوگوں نے پڑھا
تا ند لیا نوالہ (08 جون2017ء) تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز تا ند لیا نوالہ کے رہا ئشی نذیر احمد کے اہل خانہ نے محکمہ صحت کے دفتر میں احتجاج کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے 4ماہ پہلے اپنی 16سال بیٹی اقراء کا تاندلیا والہ کے نجی ہسپتال سے آپنڈکس کا آپریشن کروایا ڈاکٹر منور نا می شخص نے آپنڈکس کی جگہ جسم کے کسی اور حصے کی آنتڑی نکال دی میری بیٹی گز شتہ 4ماہ سے شدید درد میں مبتلا ہے فیصل آباد کا کو ئی سرکاری ہسپتال اسے داخل کر کے علاج کر نے کے لیے تیار نہیں جس سے ہماری مشکلات میں اضا فہ ہو رہا ہے متا ثرہ مریض کے والد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ میری بیٹی کو سرکاری ہسپتا ل میں داخل کروا کر اسکا مطلوبہ علاج کرویا جا ئے اور غلط آپریشن کر نے والے نا نہاد ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروا ئی کی جا ئے۔ بعد ازاں ڈی ایچ او فیصل آباد نے متاثرہ مریضہ کو الائیڈ ہسپتال بجھوا دیا۔