Naveed
بدھ , 09 جون 2021ء
(652) لوگوں نے پڑھا
تھانہ صدر کے علاقے میں قتل ہونے والے نمبر دار آصف نوید بلوچ کا قاتل تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزم عامر جوکہ چک نمبر 450 گ ب کا رہائشی ہے نے معمولی سی بات پر نمبردار کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کردی تھی۔ تاہم اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم ویڈیو بنا بناکر سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا ہے اور جدید دور ہونے کے باوجود اسے ابھی تک گرفتار نہ کیا جانا قانونی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ اہلِ علاقہ نے پولیس کے افسرانِ اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے تھانہ صدر پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ملزم کو جلداز جلد گرفتار کرکے مقتول کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔