Naveed
جمعرات , 17 جون 2021ء
(673) لوگوں نے پڑھا
تھانہ سٹی کے علاقہ پل نہر بنگلہ چوک پر دلخراش ٹریفک حادثے میں خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئیں جبکہ شوہر رشید گجر کو شدید چوٹیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل پر شوہربیوی جارہے تھے کہ سامنے سے آتا ٹرک اپنا توازن کھو بیٹھا اور موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سوارممتازنامی خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ شوہر رشید گجر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو و پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش و خمی کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سراغ لگا رہے ہیں کہ حادثہ اگر غفلت کے نتیجے میں پیش آیا تو ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔