Naveed
جمعرات , 22 اپریل 2021ء
(676) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ سے ایک دل دہلادینے والی خبر ہے۔ تصویر میں نظر آنے والا منظرتھانہ سٹی کے علاقے محلہ رسول پورہ کا ہے جہاں پر ذہنی معذور مزدور محسن رضا کو کچھ لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق ایک وڈیو زیر گردش رہی جس میں کچھ افراد ایک لاچار شخص کو پول سے باندھ کر اس پر بہیمانہ تشدد کررہے ہیں۔ تشدد سے اس کے کپڑے پھٹ جاتے ہیں۔ پولیس وحفاظتی اداروں کو مذکورہ ہونے والے ظلم کے عمل کا تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو فوری قرار واقعی سزا دلونی چاہیے۔ ظلم کا شکار شخص کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی پر مویشییوں کا چارہ چوری کرنے کا الزام لگا کر ملزمان ابوبکر اور اللہ یار نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ غیر انسانی سلوک کی وڈیو نیچے لنک کے ذریعے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔https://facebook.com/meharnaseer.ahmadchaudhary/videos/1426568291029519