Naveed
جمعہ , 02 جولائی 2021ء
(979) لوگوں نے پڑھا
تاندیانوالہ میں ماموں کانجن کے علاقہ رفیق آباد میں گورنمنٹ کالج کی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ پھینکنے اور کالج کی طرف آنے والی سڑک پر مویشی منڈی لگانے کے خلاف طلباء نے احتجاج کیا۔ طلباء نے دوران احتجاج کہا کہ مقامی کمیٹی کی جانب سے کالج کی دیوار کے ساتھ کچرا پھینکا گیا جس سے شدید ناگوار بو اُٹھنے کے باعث تدریس کا عمل متاثر ہوتا ہے اور ساتھ ہی مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، جبکہ دوسری جانب علاقائی کمیٹی ہی کی جانب سے کالج کی طرف آنے والی سڑک پر مویشی منڈی لگوا دی گئی جس سے ٹریفک جام رہتا ہے اور کالج آنے اور واپس جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلباء نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ماموں کانجن سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی کمیٹی کے عملے کو کالج کی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ پھینکنے اور مویشی منڈی لگا کر سڑک بلاک کرنے سے روکا جائے۔