بدھ , 18 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

مزدور ہلاک، تاندلیانوالہ شوگر ملز کا اخلاق سے منافی رویہ

مزدور ہلاک، تاندلیانوالہ شوگر ملز کا اخلاق سے منافی رویہ
Naveed ہفتہ , 23 جنوری 2021ء (722) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ میں افسوسناک حادثے میں تاندلیانوالہ شوگر ملز کنجوانی میں ورکر منیر احمد جو کہ چک نمبر 447 گ ب سمندری کا رہائشی تھا، مل کے اندر گرم تالاب میں گرکر جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ مزدور کی ہلاکت کے بعد گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ مل انتظامیہ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے لاش کو پرانے ناقابل استعمال ڈالے میں رکھ کر ورثاء کو دی ساتھ ساتھ 5 ہزار دینے کی پیشکش کی کہ مرحوم کا کفن دفن کرلیں۔ ایک مزدور جوکہ دوران ڈیوٹی ملز کے اندر جاں بحق ہو جاتا ہے اور جس کے چار چھوٹے بچے ہوں اس کے خاندان کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی طرح بھی اخلاق کے مطابق نہیں ہے۔ حکومت و انتظامیہ کو واقعے پر نوٹس لے کر شوگر ملز مالکان سے مزدور کے گھر والوں کے لئے مناسب وظیفہ کا بندوبست کروانا چاہیے۔  
  • چک نمبر 447 گ ب
  • جاں بحق
  • کاروبار
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now