جمعرات , 19 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

جلہ چوک اوکاڑہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ماں، بیٹااور خالہ جاں بحق

جلہ چوک اوکاڑہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ماں، بیٹااور خالہ جاں بحق
Naveed جمعہ , 26 جون 2020ء (283) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (14ستمبر ۔2019ء) تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقہ جلہ چوک اوکاڑہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ماں، بیٹااور خالہ جاں بحق ہو گئے۔ 20سالہ ٹیپو سلطان نامی نوجوان اپنی ماں اور خالہ کے ہمراہ اپنے گاؤں گنڈاس والا سے شہر آ رہا تھا کہ جلہ چوک کے قریب اوکاڑہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کی ماں 50سالہ سلاں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں اور ٹیپو سلطان اوراسکی خالہ زہراں بی بی شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا جہاں ٹیپو سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہو دم توڑ گیا۔ جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں وہ بھی شدید زخموں کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکیں۔ ٹرک ڈرائیور  حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
  • سفر
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now