منگل , 29 ستمبر 2020ء
(442) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر آفس تاندلیانوالہ آنے والے سائلین اپنے کام کے لیے رلنے لگے۔ طویل انتظار کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اسامہ شارون نیازی کا آفس کو وقت نہ دینا معمول بن گیا۔ کئی کلومیٹر سفر کر کے آ نے والے سائلین سارا دن آفس میں اسسٹنٹ کمشنر کا گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبورہیں ۔ لیکن اسسٹنٹ کمشنر زیادہ تر آ فس کی بجائے فوٹو سیشن کارروائی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔ ماموں کانجن میں اسسٹنٹ کمشنر سب آ فس بننے کے باوجود لوگ تاندلیانوالہ آ نے پر مجبور ہوئے۔ لیکن اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ آفس میں بھی موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے بزرگ اور خواتین اپنے مسائل کے لیے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں ۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔