Naveed
منگل , 14 جولائی 2020ء
(208) لوگوں نے پڑھا
10، جولائی 2020تاندلیانوالہ محلہ اسلام پورہ میں واقعہ پیش آیا ہے دکان کا کرایہ مانگنے پر ذیشان رحمانی کرایہ دار مشتعل ہوکر مالک مکان پر چڑھ دوڑا مالک مکان کے گھر پر دھاوا بول دیا گیا اور مالک مکان کے ساتھ ساتھ گھر کی عورتوں اور بچوں پر بھی تشدد کیا گیا۔کہا جارہا ہے کرایہ دار شراب کے نشے میں دھت تھا ذیشان رحمانی نامی کرایہ دار نے دکان کے تشدد سے مالک مکان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی بعد ازاں ہسپتال منتقل کرکے مالک مکان کو طبی امداد دی گئی۔ مالک مکان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے اس نے ہم سے مکان کرایہ ہر لیا ہوا تھا لیکن جب اس سے کرایہ مانگا تو مشتعل ہوگیا اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں بھی دینے لگا۔ مالک مکان نے ایس پی تاندلیانوالہ سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیں اور ہمیں سیکیورٹی بھی فراہم کریں۔