ہفتہ , 20 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

مالک کو باندھ کر ڈکیت نایاب بھینسیں لے اُڑے

مالک کو باندھ کر ڈکیت نایاب بھینسیں لے اُڑے
Naveed جمعہ , 16 اپریل 2021ء (634) لوگوں نے پڑھا
 تاندلیانوالہ میں تھانہ سٹی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 429 گ ب کے رہائشی حق نواز اور اس کے ساتھیوں کو 11 سے 12 نامعلوم مسلح چوروں نے رسیوں سے باندھا اور حق نواز کی نایاب اور قیمتی نسل کی تین بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں نے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ متاثرین نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ 10 وارداتیں اس سے پہلے بھی ہو چکی ہیں اور پولیس  ڈکیتوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔  اہلِ علاقہ نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈکیتوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور  حق نواز کو اس کی بھینسیں واپس دلوائی جائیں۔
  • ڈکیتی
  • پولیس
  • چک نمبر 429 ج ب
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now