Naveed
ہفتہ , 13 فروری 2021ء
(586) لوگوں نے پڑھا
شارجہ کرکٹ کلب تاندلیانوالہ نے زاہد میموریل سمندری کو شکست دے دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شارجہ کرکٹ کلب نے 257 رنز اسکور کئے شاہد محمود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 بالز پر 94 رنز اسکور کئے جبکہ سلیم خان نے 11 بالز پر 32 رنز کی اننگز کھیلی جواب میں زاہد میموریل کی ٹیم 248 رنز ہی بنا سکی۔ تاندلیانوالہ کی ٹیم کے عون محمد نے 5 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں علی رضا رحمانی اور تنویر نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد محمود کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شارجہ کرکٹ کلب کے آفیشلز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی۔