Naveed
پیر , 04 جنوری 2021ء
(411) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ، گزشہ روز شارجہ کرکٹ اکیڈمی میں ایک کھیلے جانے والے میچ میں شارجہ کرکٹ کلب تاندلیانوالہ نے سٹائلین کرکٹ کلب سمندری کو شکست دی۔ شارجہ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیس اوورز میں 388 رنز بنائے، احمد بیکری والا 72 بالز پر 139 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انعام طور نے 42 بالز پر 100 رنز کی اننگز کھیلی اسی طرح علی شیر نواز 26 بالوں پر 65 رنز بنانے میں کامیاب رہے جواب میں سٹائلین کرکٹ کلب کی ٹیم 24 اوورز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شارجہ کرکٹ کلب کے عون محمد نے 5 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ شارجہ کرکٹ کلب نے 120 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ میچ کے مین آف دی میچ احمد بیکری والا کو ان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے قرار دیا گیا۔