Naveed
پیر , 24 اگست 2020ء
(414) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 455 گ ب کنجوانی میں کم عمر تیرہ سالہ فردوس بی بی کی شادی کردی گئی۔ باپ صدی احمد کے مطابق اس کی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے اسکے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور بیٹی میری سابقہ بیوی نے مجھ سے مشورہ کئے بغیر ہماری کمسن بیٹی کی بغیر میری رضامندی کی شادی کرڈالی۔ کنجوانی کے شہری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی سابقہ بیوی اور اسکے دیگر رشتہ داروں نے قانون کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے پیسوں کی لالچ میں آکر بچی کی عمر 19سال بتاکر شادی کردی ہے جبکہ نادرہ کے ریکارڈ کے مطابق بچی کی عمر 13 سال اور تقریباً8 مہینے ہے مذکورہ شخص نے پولیس پر بھی الزام عائد کیا کہ پولیس بھی ان لوگوں کو تحفظ دے رہی ہے۔ صدی احمد نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے اسے انصاف دلایا جائے۔