Naveed
بدھ , 24 جون 2020ء
(196) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (30 مئی2020ء) خبر ہے کہ بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق اور دو بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقے میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ظہرے خاں، اس کی اہلیہ عذرا بی بی اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کم سن بہن بھائی زخمی ہوئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔