Naveed
جمعرات , 25 جون 2020ء
(92) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (23 ستمبر 2019ء) تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کی مشہور شاہراہ قائداعظم روڈ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے راہگیر کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں انتہائی شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔ مگر حالت زیادہ تشویشناک ہونے کے باعث دونوں مریضوں کو فیصل آباد ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ راہگیر کی شناخت مرزا ارشاد کے نام سے ہوئی۔