Naveed
منگل , 23 جون 2020ء
(125) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (14اکتوبر2019ء) تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ 411 گ ب مجھیانہ روڈ پر دوران ڈکیتی رکشہ ڈرائیور قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اشرف جس کا رہائشی تعلق فیصل آباد سے تھا گزشتہ روز رکشہ پر فیصل آباد سے 411 گ ب مجھیانہ میں پیر قندھاری کے مزار پر حاضری کین غرض سے آیا تھا، واپسی پر اسے ڈاکوٴوں نے بندوق دکھا کر رکنے کا اشارہ کیا مگر اشرف نے رکشہ روکنے کی بجائے تیز بھگانے کی کوشش کی جس بنا پر ڈاکووٴں نے گولیاں چلا دیں ایک گولی اشرف کی گردن میں آلگی جس پر اشرف شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فیصل آباد منتقل کردیا گیا مگر اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لاش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔