ہفتہ , 22 اگست 2020ء
(416) لوگوں نے پڑھا
تحصیل تاندلیانوالہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات عادل پرویز گجرنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عظمت عباس کھچی نے ان کو بریفنگ دی۔ عادل پرویز کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جلد کے پی کے کی طرح پنجاب میں بھی صحت کارڈ کا اجراٗ کیا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کی عوام کے لیے علاج آسان ہوسکے ۔