Naveed
ہفتہ , 02 جنوری 2021ء
(490) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں میں چھاپہ مار دورہ کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر اوور چارجنگ پر جرمانے کیے، اس سلسلے میں 4 دکانوں کو سیل بھی کیا گیا جبکہ دیگر دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں کہ تحصیل بھر میں قیمتوں کو ان رائج و متعین قیمتوں سے قطعی زیادہ نہیں ہونے دینا ان کا مذید کہنا تھا کہ دکاندار متعین قیمتوں پر ہی اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں دوسری صورت میں ان کے خلاف کاروائی کیا جاسکتی ہے۔