Naveed
پیر , 06 جولائی 2020ء
(432) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ محلہ توحید ہورہ میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کا خراب انتظام کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے زائد ہوگئے ہیں ہم نے اس کی اطلاع چیف ایڈ منسٹریٹر اکرام اللہ کو دی ہوئی ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ اہل علاقہ کا مذید کہنا تھا کہ صورتحال اس وقت مذید خراب ہوجاتی ہے جب بارش ہوتی ہے ایسی صورت میں پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے۔ اہل علاقہ کا اعلی حکام سے درخواست تھی کہ مسئلے کے حل کیلئے کچھ کیا جائے۔