Naveed
منگل , 23 جون 2020ء
(127) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (18 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ تحصیل تاندلیانوالہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے اضافی ایام میں کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کرکے پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ سو فیصد اہداف کا حصول یقینی ہو اس ضمن میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اسامہ شہرون،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،ڈاکٹر اورنگزیب،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حافظ غلام مہتدی،علماء کرام،پرائیوٹ سکولز اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے کا ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیمیں موجود رہنی چاہیں جن کی کارکردگی کو بھی وقفے وقفے سے چیک کی جانے چاہیے۔ انہوں نے ایریا انچارجز سے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تصدیق کریں اورحقائق پر مبنی رپورٹس پیش کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے آخری دو روز میں جذبے اور دلجمعی سے فرائض انجام دیئے جائیں جبکہ وہ بھی تاندلیانوالہ کا دورہ کرکے مہم پر عملدرآمد کو چیک کریں گے۔ اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرنے بتایاکہ مہم پر عملدرآمد جاری ہے اور سامنے آنے والی خامیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔