جمعرات , 19 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پولیس کا تاندلیانوالہ میں سرچ آپریشن، 4مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

پولیس کا تاندلیانوالہ میں سرچ آپریشن، 4مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد
Naveed منگل , 23 جون 2020ء (133) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (24 جنوری2020ء) فیصل آباد پولیس سرکل تاندلیانوالہ میں سرچ آپریشن، چار مشکو ک افرا د گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کی خصوصی ٹیموں نے سرکل تاندلیانوالہ میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ، تھانہ صدر تاندلیانوالہ، تھانہ باہلک، تھانہ کر، تھانہ گڑھ اور تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں سرچ آپریشن کیا۔اس مقصد کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔ سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور مشکوک افراد کی سکینگ کی گئی۔ سرکل پولیس حکام کیمطابق سرچ آپریشن کے دوران 4مشکوک افراد کو شناخت ثابت نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرے انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد سے 2 رائفل، 5 پمپ ایکشن اور 1 پسٹل برآمد کیا گیا۔
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now