Naveed
منگل , 04 اگست 2020ء
(454) لوگوں نے پڑھا
ملک بھر کی طرح تاندلیانوالہ میں بھی یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ چار اگست ملک بھر میں وطن عزیز کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے قربانی دینے والوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے ۔ تحصیل تاندلیانوالہ میں انسپکٹر تاج محمد شہید ،ہیڈ کانسٹیبل محمد منشاء شہید ، سب انسپکٹر اعجاز مقبول شہید، سب انسپکٹر محمد سلیم شہید، سب انسپکٹر غضنفر عباس شہید، کانسٹیبل محمد حسیب شہید اور سب انسپکٹر ندیم انجم شہید کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔