پیر , 31 اگست 2020ء
(409) لوگوں نے پڑھا
تحصیل تاندلیانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن اور تنظیم نو کے امور زیرِ غور آ ئے۔ صدر مہر علی افرائیم کلاسن , نائب صدر رانا شبیر، جنرل سیکرٹری رائے توقیر صاحب، سیکرٹری انفارمیشن رانا۔ علی نواز , سوشل میڈیا ہیڈ اویس ابرار گجر اور کوآرڈینیٹر جاوید اقبال کمیانہ کو منتخب کیا گیا ۔ نئے عہدے داران نے تنظیم کو منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کوشش ہوگی کہ پاکستان عوامی تحریک کو مزید متحرک کرکے عوامی فلاح کے کام کیے جائیں ۔