Naveed
جمعہ , 26 جون 2020ء
(109) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (25 دسمبر2017ء) تھانہ گڑھ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 543 جٹانوالی کے رہائشی پرویز کے گھر پانچ مسلح ڈاکوداخل ہو گئے اور گن پوئنٹ پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔ اسی دوران گھر والوں کے شور مچانے پر پڑوسی ناصر مدد کیلئے پرویز کے گھر داخل ہوا تاہم مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ڈاکو واردات کے بعد دو لاکھ روپے اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔