Naveed
جمعہ , 26 جون 2020ء
(146) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (25اکتوبر2019ء) تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی غفلت سے ایک شہری موت کی کش مکش میں مبتلا ہو گیا۔ جس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ نوجوان کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 452گ ب کے رہائش غلام مصطفی کا جواں سالہ بیٹا غلام مجتبیٰ جو کہ رحمے شاہ میں موبائل شاپ چلاتا ہے کو ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا اور کئی روز بیمار رہنے کے بعد الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں پر ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔واضح رہے کہ جس نوجوان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس شہری نے کسی دوسرے شہر کا سفرنہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی کا شکار ہوا ہو۔ ڈینگی کا کیس سامنے آنے پر بھی انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں کوئی سپرے نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ اہل علاقہ نے اعلی حکام سے شہری میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو جانے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔