Naveed
بدھ , 24 جون 2020ء
(218) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (ا25اکتوبر2019ء) گاؤں چک نمبر 592گ ب میں جواں سالہ نوجوان کی مکئی کی تھریشر میں اچانک ٹانگ آنے سے کٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔17سالہ نوجوان صغیر جو چک نمبر 592گ ب کا رہائشی ہے اور اپنی مکئی نکالنے کے لئے تھریشر پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کی ٹانگ مشین میں آنے سے کٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ورثا نے نوجوان کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ لایا گیا جہاں اسے تشویشناک حالت ہونے کے پیش نظر طبی امداد کے بعد فوری الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔"