Naveed
اتوار , 10 جنوری 2021ء
(426) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ میں علاقائی مسائل کے انبار لگ گئے۔ تحصیل کی کئی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہیں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہوگئی جبکہ گاڑیوں کا جم غفیر ہر دم سڑکوں پر موجود رہتا ہے اس صورتحال کو بھی انتظامیہ کی جانب سے اہمیت نہیں دی جارہی عوام صورتحال کی سنگینی سے حد درجہ نالاں نظر آتی ہے جن علاقوں میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ان میں جلہ چوک، چوک رحمے شاہ اور کنجوانی شہر شامل ہیں۔ دور دراز سفر کرنے والوں کے لئے صورتحال کسی امتحان سے کم نہیں ہوتی جبکہ حادثات بھی معمول بنتے جارہے ہیں۔ اسسٹنت کمشنر صرف تاندلیانوالہ شہر تک محدود نظر آتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ناجائز تجاوزات کو ختم کروانے کے متعدد وعدے وفا نا ہوسکے۔ انتظامیہ کو صورتحال سے نبٹنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو۔