بدھ , 18 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 514 گ ب میں اعجاز احمد کے قتل کا ملزم گھر کا ہی فرد نکلا

چک نمبر 514 گ ب میں اعجاز احمد کے قتل کا ملزم گھر کا ہی فرد نکلا
Naveed جمعہ , 08 جنوری 2021ء (558) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 514 گ ب میں گزشتہ دنوں ہونے والے اندوہناک قتل کا ملزم پکڑا گیا۔ ملزم گھر کا ہی فرد نکلا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کاروباری شخصیت اعجاز احمد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا تھا جن کے ملزم نہیں مل پارہے تھے۔ اب پولیس نے ملزمان کا سراغ لگالیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی اور سالی نے مل کر اسے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول نے اپنے سسرالیوں کو 50 لاکھ ادھار دے رکھے تھے جن کا وہ ابھی تقاضا کررہا تھا گزشتہ روز جب وہ دوکان سے گھر گیا تو اسکی سالی سدرہ دختر رفیق جو گزشتہ چھ ماہ سے اعجاز کے گھر ہی رہ رہی تھی، نے اعجاز کے سر میں ڈنڈا مارا جس سے وہ بیہوش ہو گیا تو اس نے اپنی بہن قیصرہ بی بی جو مقتول اعجاز کی اہلیہ تھی کی مدد سے اعجاز کا گلا دبا کر اسے جان سے مارڈالا۔ مقتول کی سالی اور اور بیوی کا پہلے بیان تھا کہ مقتلول باہر سے ہی زخمی حالت میں آیا تھا جس پر وہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او محمد ارشد کھرل نے مقتول کی بیوی اور سالی کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو دونوں ملزمان خواتین نے  قتل کا اعتراف جرم کرلیا۔ ملزمہ مقتول کی سالی سدرہ نے الزام لگایا کہ مقتول اس سے زیادتی کرنا چاہتا تھا جس پر مزاحمت کے دوران مقتول کی ہلاکت ہوئی۔   
  • چک نمبر 514 گ ب
  • جرم
  • قتل
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now