منگل , 17 نومبر 2020ء
(851) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 419 گ ب میں کتے کے کاٹنے سے عثمان نامی بچہ زخمی ہوگیا۔ بچے کو درد اور تکلیف کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاندلیانوالہ سٹی کے علاقے جناح کالونی، اقبال کالونی، مبارک پورہ اور کمیٹی چوک سمیت دیہاتوں میں بھی آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کئی بار میونسل کمیٹی کے ذمہ داروں کو درخواست بھی دی گئی کہ آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقہ مکینوں میں خوف پایا جاتا ہے تاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔