Naveed
بدھ , 15 جولائی 2020ء
(403) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضہ کو غلط بلڈ گروپ کا خون لگادیا گیا جس پر مریضہ کی حالت بگڑنے پر اسے فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔ مریضہ کو او پوزیٹو کی جگہ اے پوزیٹو خون لگادیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ اس معاملے پر کچھ کہنے سے گریزاں ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے لیبارٹری کی غلط رپورٹ پر ایسا ہوا۔ معاملہ کچھ بھی ہو ہسپتالوں میں اس طرح کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے۔