Naveed
ہفتہ , 10 اپریل 2021ء
(594) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ میں کسانوں کے نمائندے عظیم ترہانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مجھے چوٹ لگنے پر تاندلیانوالہ سرکاری ہسپتال جانا پڑ گیا جہاں مجھے کوئی ڈاکٹر شفٹ پر موجود نہیں ملا۔ عظیم ترہانہ کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ پاکستان کس طرف گامزن ہے صحت جیسے بنیادی ضرورت کے شعبے میں اس طرح کے مسائل کیسے رہ سکتے ہیں انہوں نے ملکی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بدلنے کی ضرورت کا حوالہ دیا ان کا مذید کہنا تھا کہ نظام میں ڈاکٹر اپنی قومی فرائض سے غفلت برتتے ہوئے ذاتی مفادات کے حصول لئے کلینک پر چلے جاتے ہیں۔