Naveed
جمعرات , 04 مارچ 2021ء
(749) لوگوں نے پڑھا
پاکستان کے مایہ ناز کبڈی پلیئر اور پاکستانی قوم کا سرمایہ چوہدری محمد سجاد کی تاندلیانوالہ آمد ہوئی وہ چوہدری محمد تسنیم اسلم گجر کے آفس گرین ویلی میں مقیم رہے اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ تاندلیانوالہ میں کبڈی کے کھیل کو فروغ دیں گے اور اس سلسلے میں ہماری مقامی رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے تاندلیانوالہ کے لوگوں نے سجاد گجر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سجاد گجر کا اپنے پیغام میں نوجوانوں سے کہنا تھا کہ انہیں کبڈی کھیل کی طرف بھی آنا چاہیے بلاشبہ کبڈی میں پاکستان نے مایہ ناز کھلاڑی پیدا کئے ہیں اور تاندلیانوالہ کی سرزمین بھی اس کھیل کی صلاحیت سے مالا مال ہے لڑکوں کھیل کر نا صرف تاندلیانوالہ اور اپنے ماں باپ کا نام روش کریں گے بلکہ ملک و قوم کا نام بھی ان کے نام ساتھ آئے گا جو کہ یقیناً ناقابل بیان احساسات ہوتے ہیں۔