ہفتہ , 27 جون 2020ء
(148) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (22 جون2020ء) گندم کے جعلی بیج فروخت کرنے والا گروہ سرگرم، کاشتکار کو 5 لاکھ کے جعلی بیج دیکر فرار ہو گیا، پولیس نے جعلسازی اور فراڈ کے الزام میں ملوث ملزمان شیر خان، صدیق وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق مبارک پورہ تاندلیانوالہ کے رہائشی علی عمران کا پولیس رپورٹ میں کہنا تھا کہ کہ کچھ عرصہ قبل اس کے پاس بہاولپور البرٹا سیڈ کے نام سے کاروبار کرنے والے اس کے پاس آئے کہ وہ حکومت پاکستان کی طرف سے گندم کے تصدیق شدہ بیج فروخت کر رہے ہیں اور ان کی باتوں میں آ کر 5لاکھ روپے مالیت کی 200 بوری گندم بیج حاصل کیے۔ بعدازاں جب شک ہونے پر مذکورہ بیج کو پنجاب سیڈ کارپوریشن سے تصدیق کروایا تو وہ جعلی نکلے جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔