جمعہ , 18 اکتوبر 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 423 گ ب بالمقابل پنجاب کالج پر عارضی مویشی منڈی کا قیام

چک نمبر 423 گ ب بالمقابل پنجاب کالج پر عارضی مویشی منڈی کا قیام
Naveed ہفتہ , 13 جون 2020ء (272) لوگوں نے پڑھا
تحصیل تاندلیانوالہ میں ہاکی گراؤنڈ کینال روڈ اور چک نمبر 423 گ ب بالمقابل پنجاب کالج ستیانہ روڈ پر مویشی منڈی بنانے کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے عارضی مویشی منڈیوں کو15 جولائی سے سو فیصد فنکشنل بنانے کی ہدایت کی ہے اوراسسٹنٹ کمشنرز کو متعلقہ تحصیل میں فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو اہداف تفویض کئے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی میں جانوروں کی خریدو فروخت پر کوئی پرچی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ مویشی منڈیوں میں کوئی شخص فیس ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے منڈیوں میں فری ٹینٹ سروس، جانوروں کے انکلوژرزکے قیام، مڈل مین کی حوصلہ شکنی،کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر میڈیکل کیمپس کے قیام،ٹمپریچرگن کی موجودگی، مکھی ومچھر ماراور چیچڑ سے بچاؤ کے لئے سپرے کو یقینی بنایا جانے کا کہا ہے۔ انہوں نے منڈیوں میں ویٹرنیری ڈسپنسریوں کے قیام، پینے کے پانی کی موجودگی، بجلی کی مسلسل فراہمی اور جنریٹرز کا متبادل انتظام، عارضی پولیس چیک پوسٹ کا قیام یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ٹریفک مینجمنٹ کرنے اور بسوں، ویگنوں کے ذریعے لانیوالے جانوروں کو شہری حدود میں نہ لانے جبکہ داخلی وخارجی راستوں پر ویٹرنیری چیک پوسٹ قائم کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے پارکنگ کے مناسب انتظامات کرنے، واک تھرو گیٹس کی تنصیب، شکایات ڈیسک کے قیام، صفائی ستھرائی، بغیر فیس کے پبلک ٹائلٹس، کینٹین پر اشیاء ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پردستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ شہری علاقوں میں کسی جگہ بھی جانوروں کی خرید وفروخت نہیں ہوسکے گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو متعلقہ مقامات کے دورے کرکے منڈیوں کو فنکشنل بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ تحصیلوں میں کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت یالاپرواہی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی لہذا غیر ذمہ داری سے گریز کیا جائے تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔ 
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now