بدھ , 30 ستمبر 2020ء
(475) لوگوں نے پڑھا
ٹاوٗن میونسپل ایڈمنسٹریشن تاندلیانوالہ کی نااہلی کی وجہ سے 597 گ ب کے مکین آپس میں لڑنے لگے۔ عوام نے اپنی مرضی سے اپنے اپنے گھروں کے آگے نالیاں بنانی شروع کر دی ہیں حالانکہ یہ کا م اور ذمہ داری ٹاوٗن میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ہے مگر وہ ان گاؤں کی طرف دھیان دینا تو دور کی بات شاید انھیں اس گاؤں کا پتہ بھی نہ ہو۔ اہل علاقہ مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت اعلی حکام سے علاقےکے مسائل کے حل کی اپیل کی ہے۔