Naveed
جمعہ , 26 جون 2020ء
(133) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ (18 جنوری2020ء) ڈائریکٹر لیبر(ایسٹ)ملک منور اعوان نے چنار شوگرملز تاندلیانوالہ کا دورہ کیا اور زخمی ورکر محمد افتخار کی عیادت کی۔ افتخار سیلجر مشین میں ری پراسیس کے لئے چینی کا تھیلہ ڈالتے ہوئے گرم پانی کے نکلنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا تھا۔ ایریا لیبر انسپکٹر مسعود اصغر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے زخمی ورکر کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ملز انتظامیہ سے کہا کہ ورکر کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔ ورکر محمد افتخار نے بتایا کہ اس کے زخمی ہونے پر ملزانتظامیہ نے فوری طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا اورضروری علاج معالجہ کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔ محمد افتخار نے بتایا کہ ملز کی طرف سے علاج معالجہ کے لئے مالی معاونت بھی کی گئی ہے۔