Naveed
پیر , 04 جنوری 2021ء
(462) لوگوں نے پڑھا
تاندلیانوالہ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے چک نمبر 224 وزیر خان والی محلہ ناصر نگر بلاک نمبر اے گلی نمبر 2 میں صفائی ستھرائی کا کام کروایا۔ انہیں ایک رہائشی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ یہاں میونسپل کا عملہ کام کرنے نہیں آتا اور اگر انہیں بلایا جاتا ہے تو وہ اس کے پیسے طلب کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا یہ عمل بلاشبہ قابل تعریف ہے لیکن ڈپٹی کمشنر کو ان کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے جوکہ اپنا کام کرنے میں غفلت برستے ہیں اور لوگوں کو ان کی اس غفلت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔