جمعرات , 19 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ تاندلیا نوالہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

تاندلیاںوالہ میں پولیس مقابلے کے بعد ڈاکوں کی گرفتاری

تاندلیاںوالہ میں پولیس مقابلے کے بعد ڈاکوں کی گرفتاری
Naveed بدھ , 24 جون 2020ء (139) لوگوں نے پڑھا
تاندلیاںوالہ (05 جون2020ء) پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہکی حدودمیں جمعہ کی علی الصبح پولیس مقابلہ کے دوران 17سالہ بلال،17سالہ سنوال اور20سالہ احسان سمیت 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے، گرفتار ڈاکوئوں سے ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا موٹرسائیکل ،لوٹی گئی نقدی،اسلحہ ،موبائلز ودیگر سامان برآمدکرلیاگیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کانسٹیبل اشرف کو ڈکیتی کی واردات میں زخمی کرکے اس کا موٹرسائیکل چھیننے سمیت ڈکیتی، راہزنی، چوری کی کئی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کرلیاہے۔ سٹی پولیس کے ترجمان نے جمعہ کی صبح اے پی پی کو بتایاکہ پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ فیصل آباد کوریسکیو 15 کے ذریعے اطلاع ملی کہ چک 424ج ب کے قریب3 مسلح ڈاکو ایک شہری سے گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل، نقدی ،موبائل ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہورہے ہیں جس پر ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی گئی۔ اس دوران پولیس نے دوموٹرسائیکلوں پر سوار3مشکوک افراد کو ناکہ کی طرف آتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، لوٹی گئی نقدی ،موبائلز ودیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ گرفتار ڈاکوؤں کا کرمینل ریکارڈ مرتب کیاجارہا ہے جبکہ طبی امداد کی فراہمی کے بعد ان سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کانسٹیبل اشرف کو ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر زخمی کرکے اس کا موٹرسائیکل چھیننے سمیت ڈکیتی،راہزنی، چوری کی کئی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف بھی کیا ہے جبکہ ان کے سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے بتایاکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد فراہمی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیاگیا ہے۔
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now